عزیز لوگو کہاں گئے ہو..

 عزیز لوگو...

کہاں گئے ہو...

اداس کر کے حیات میری...


عزیز لوگو...

کہاں سے ڈھونڈوں...

وہ میٹھی باتیں.

وہ دھیمے لہجے.

وہ کھنکھاتی ہنسی تمہاری.

محبتوں بھرا وہ غصہ..

تمام اپنوں کی ضرورتوں کا خیال رکھنا.

ملال رکھنا..


عزیز لوگو...

تمہاری یادیں..

دلِ شکستہ کو.

ناتواں سے ناتواں تر کر رہی ہیں..


عزیز لوگو...

کبھی تو خواب میں آؤ تم...

حقیقتوں کا روپ لے کر..

جسم و روح پہ بھی گلاب رُت ہو...


عزیز لوگو...

کہاں گئے ہو...

اداس کر کے.

حیات میری...


Comments