زندگی تب تلک ہدف ہو گی
جب تلک جاں نہ یہ تلف ہو گی
جس ورق سے بھی زیست پڑھ لیجے
حرف در حرف سر بکف ہو گی
دشمنوں کو پچھاڑ بھی لوں تو
سامنے دوستوں کی صف ہو گی
ڈھونڈتا میں نہیں اجالوں کو
جب سحر ہوگی ہر طرف ہو گی
دیکھ بیٹھا ہوں تجھ کو چاروں طرف
یعنی اک اور بھی طرف ہو گی
اک اشارے کی دیر ہے ابرک
زندگی ایسے بر طرف ہو گی
Comments
Post a Comment